Tuesday, November 13, 2018

اقوالِ زریں

1.. اچھی عادات کی مالکہ عورت اگر فقیر کے گھر بھی ھو تو اسے بادشاہ بنا دیتی ھے..

2.. دوست وہ ھے جو دوست کا ھاتھ پریشان حال و تنگی میں پکڑتا ھے..

3.. مطالعہ غم اور اداسی کا بہترین علاج ھے..

4.. رزق کی کمی اور زیادتی دونوں ھی برائی کی طرف لے جاتی ھیں..

5.. دنیا داری نام ھے اللہ سے غافل ھوجانے کا.. ضروریات زندگی اور بال بچوں کی پرورش کرنا دنیا داری نہیں..

6.. عقل مند اس وقت تک نہیں بولتا جب تک خاموشی نہیں ھو جاتی..

7.. اگر چڑیوں میں اتحاد ھو جاۓ تو وہ شیر کی کھال اتار سکتی ھیں..

8.. دشمن سے ھمیشہ بچو اور دوست سے اس وقت تک جب تک وہ تمہاری تعریف کرنے لگے..

9.. جو شخص دوسروں کے غم سے بے غم ھے آدمی کہلانے کا حقدار نہیں ھے..

10.. موتی اگر کیچڑ میں گر جاۓ تو بھی قیمتی.. گرد اگر آسمان پر بھی چڑھ جاۓ تو بھی بے قیمت..

11.. اگر تم چاھتے ھو کہ تمہارا نام زندہ رھے تو اولاد کو اچھے اخلاق سکھلاؤ..

12.. مجھے اس دنیا سے کیا لینا جس کے حلال میں حساب ہے اور حرام میں عذاب ہے..!!

1 comment: