Sunday, April 1, 2018

حضور ﷺ کی وفات کا جب وقت آیا

حضور ﷺ کی وفات کا جب وقت آیا تو آپ ﷺ نے سب کو رخصت کردیا جبرائیل آگئے عرض کیا "یا رسول اللہ ﷺ موت کا فرشتہ دروازے پر ہے اندر آنے کی اجازت چاہتا ہے"
آپ ﷺ نے فرمایا "ہاں آجائے"
عزرائیل اندر آئے اور عرض کیا "اسلام علیک" یا رسول اللہ ﷺ سلام پیش کرتا ہوں" پهر عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ آپ پہلی ہستی ہیں جنہیں سلام پیش کیا، میں نے آج تک کسی کو سلام نہیں کیا،
یا رسول اللہ ﷺ آپ پہلی ہستی ہیں کہ اللہ نے فرمایا "پوچهہ کے اندر جانا بن پوچهے نہ جانا اور یا رسول اللہ ﷺ مجهے حکم ہے کہ آپ ﷺ سے پوچهوں کہ جانا چاہیں تو میں لے جاؤں اور اگر رہنا چاہیں تو میں چهوڑ کر واپس چلا جائوں".... )سبحان اللہ میرے آقا ﷺ کے مقام کو کوئی نہیں جان سکتا(
تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ "اگر میں اجازت دوں تو کیا میری جان نکالو گے؟"
عزرائیل نے کہا "جی ہاں نکالوں گا"
آپ ﷺ نے جبرائیل کی طرف دیکها "کیا کہتے ہو؟"
جبرائیل نے عرض کیا "یا رسول اللہ ﷺ اللہ آپ کی ملاقات کے شوق میں ہے" )سبحان اللہ(
تو آپ ﷺ نے جبرائیل سے فرمایا "جاؤ پہلے اللہ سے پوچھ کر آؤ میرے بعد میری امت کے ساتھ کیا کرے گا؟" )اللہ اللہ(
جبرائیل واپس آئے اور عرض کیا "یا رسول اللہ ﷺ اللہ فرماتے ہیں "ساتھ دوں گا، تنہا نہیں چهوڑوں گا"
تب آپ ﷺ نے فرمایا "اب میری آنکهیں ٹهنڈی ہیں"
"اللہ اللہ وقت آخر اور زبان پہ فخت امتی امتی امتی"
)وقت وصال ہے اور اس وقت بهی اپنے نواسوں اور اہل و عیال کی نہیں بلکہ امت کی فکر ہے ہر کسی کو اولاد کی فکر ہوتی ہے ، مگر وہ دریائے رحمت ﷺ اور امت ہیں ہم لوگ؟؟ کیا ایسی امت کیلئے روئے وہ ساری ساری رات؟؟ کیا یہ صلہ ہے ان ﷺ کے طائف میں کهائے ہوئے پتهروں کا؟؟؟
میرے رب کی عزت کی قسم اگر اس کملی والے ﷺ کی رو رو کر مانگی ہوئی دعائیں نہ ہوتیں اور وقت وصال اٹهایا ہوا سوال نہ ہوتا تو اب تک ہم بهی سابقہ امتوں کی طرح بندر اور خنزیر بنا دیئے گئے ہوتے، تمام امتوں پر عزاب کس وجہ سے آئے؟؟ اللہ کی نافرمانی کی وجہ سے ناں!!!
تو کیا ہم نافرمانی نہیں کرتے؟؟؟ پهر کیوں ہم بچے ہوئے ہیں کبهی سوچا ہے؟؟؟ یہ اس ﷺ کی دعائیں ہیں جو راہ میں حائل ہوجاتی ہیں... اللہ اللہ اللہ...
اللہ کی قسم کیا یہی صلہ ہے ان ﷺ کی محبت کا؟ دکهاؤ کوئی قانون دنیا کا اور بتائو کوئی عدالت ایسی کہ جہاں محبت کا یہ صلہ ملتا ہو کہ جو ساری ساری رات ہمارے لئے روتے تهے کہ جن کو موت بهی ادب سے سلام کرتی ہے اس اس ہستی ﷺ کے حکموں کو ہم نے بهلا دیا پس پشت ڈال دیا اس کی سنتوں کو اپناتے ہوئے ہمیں شرمندگی ہوتی ہے....
خدارا اپنی اصلاح کریں وگرنہ کس منہ سے جائو گے روز محشر ان ﷺ کے سامنے؟ جب فرشتے بتلائیں گے کہ یا رسول اللہ ﷺ اس نے آپ کے فلاں فلاں اور فلاں حکم اور سنت سے منہ موڑا دهتکار دیا... کیا جواب دو گے؟؟
وہ اس قدر شفیق ذات ہیں دریائے رحمت ہیں ہم سے ان ﷺ کی محبت کا حق کبهی ادا نہیں ہو سکتا مگر کم سے کم ان کے لائے ہوئے احکامات اور ان کی سنتوں کی پیروی تو کریں...
تو آئیں اور اللہ سے اپنے تمام گناہوں کی معافی مانگیں اور دل سے حضور ﷺ کے بتلائے ہوئے رستے پر چلنے کا عہد کریں
اللہ ہم سب کو حضور ﷺ کی محبت اور ان کے بتلائے رستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثم آمین

مزید ایسی اچھی پوسٹ کے لیے ہمارا پیج لائک کریں  👇
علم کی کہکشاں  👈👈👈👈👈👇
http://fb.me/ilmKiKehkashan

1 comment: