Pages

ہمارے بارے میں

سب سے پہلے تمام احباب دوستوں کو ادب کے ساتھ اسلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہم نے پہلے ایک چھوٹی سی کاوش کے ساتھ فیس بک پر ایک صفحہ کا آغاز کیا جس کا نام علم کی کہکشاں رکھا گیا اور کافی دوستوں نے اس صفحہ (علم کی کہکشاں) کو بے حد پسند کیا ۔
کافی قارئین احباب کے ہمیں پیغام موصول ہوئے کہ شان بھائی آپ کی وجہ سے ہمارے علم میں کافی اضافہ ہوا ہے ،اسلام کی تاریخ سے ہمیں آشنا کیا ہے ، ہر بار آپ ایک اچھی انفارمیشن لاتے ہیں اور ایسی بہت ساری پوسٹیں پڑھی ہر پوسٹ سے ہمیں ایک ہمدردی کا سبق حاصل ہوا ۔
میں ان تمام دوستوں کا بے حد شکر گزار ہوں ۔
یہ سب میں کبھی بھی اکیلے نہیں کر پاتا بس آپ دوستوں کی دعائیں میرے ساتھ تھیں اور آپ نے تعاون کیا میرے ساتھ ہر بار آپ دوستوں نے میری ہمت افزائی کی ۔
آپ کی اس بے پناہ محبت نے میرا ساتھ نہیں چھوڑا اور آپ کی دستگیری نے مجھے رواں دواں رکھا ۔

ہمارا مقصد ہے علم کی خوشبو ہر انسان تک پہنچے اور جہالت کے پردے سے باہر نکلے اور اس بار ہم نے علم کی روشنائی کو اور زیادہ بکھیرنے کے لیے ایک چھوٹے سے بلاگ کا آغاز کیا ہے ۔
مجھے امید ہے پہلے کی طرح ہماری یہ بھی ایک کاوش آپ کو علم کی لہروں میں کھینچ لائے گی ۔
امید کرتا ہوں اس بلاگ کو چلانے میں آپ میرے ساتھ رہیں گے اور آپ کے لیے میں ہمیشہ کی طرح دلفریب، تاریخی، اسلامی، مزاحیہ، دلچسپ معلومات، سبق آموز واقعات اور بہت اچھی پوسٹیں لاتا رہوں گا ۔
اس کا علاوہ ہم ناول کا سلسلہ بھی شروع کریں گے جو آپ کو انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور مکمل اقساط پر مشتمل میسر ہوگا ۔

اس کے علاوہ اگر کسی بھائی کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو ہمیں ضرور بتائیں ہم اسلامی طریقے سے ضرور حل نکالیں گے۔

آپ کی دعاؤں کا طلبگار :-          Shan Zargar

No comments:

Post a Comment